اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں تکفیری اناسر کے ہاتھوں توہین منبر کے واقعہ کے تناظر میں متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے یوم تقدس منانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی حرمت اور تقدس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس مسلہ کو ہمہ جہت مفہوم کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ دینی مقدسات کی توہین فعل حرام اور قابل تعزیر جرم ہے انھوں نے کہا کہ دینی مقدسات کی توہین کے زمرے میں مساجد و منبر کے ساتھ ساتھ دینی شخضیات اسلامی مسالک اور اہل مسالک کے عقائد اور دینی رسومات بھی شامل ہیں۔جنکی توہین نہ صرف فعل حرام بلکہ مسلمانوں کی وحدت و اخوت کو پارا پارا کرنے کا اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی کڑی ہے انھوں نے کہا کہ معملہ صرف توہین منبر کا ہی نہیں بلکہ مسجد جامع میں بار بار داعش کا پرچم لہرانے کے واقعات بھی ایک لمحہ فکریہ ہے انھوں نے کہا کہ کشمیر میں اہل مسالک کے عقائد دینی رہمناوں اور ایک دوسرے کے دینی رسومات کی تزلیل معمول کا عمل بن چکا ہے جسکا تدارک دینی مقدسات کے تحفظ کے لئے لازمی ہے سعودی عربیہ کے بلند پایہ اسلامی اسکالر اور مسلکی اقلیتوں کے حقوق کی تحریک کے بانی شہید شیخ باقر النمر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آغا حسن نے شہید موصوف کی علمی دینی اور سیاسی خدمات کو سعودی عربیہ کی مسلکی اقلیتوں کا سرمایہ افتخار قرار دیا آغا حسن نے کہا کہ حجاز مقدس میں مسلکی اقلیتوں کو گزشتہ ایک صدی سے قیامت خیز حالات کا سامنا ہے جنکی حقوق طلبی کی آواز کو کچلنے کے لئے حکومت سعودی عربیہ انتہائی سفاکانہ پالیسی پر گامزن ہے شہید باقر النمر اور دیگر درجنو انصاف خواہ مزاحمت پسندوں کی سر عام گردن زنی کرکے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا گیا جو دیر یا سویر سعودی عربیہ میں جمہوریت نواز تحریک اور بادشاہت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲