اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سکیورٹی ایجسنی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ امریکی شخص کو رنگے ہاتھوں روس مخالف سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایف ایس بی کا اپنے ایک بیانیے میں کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی سزا 20 سال تک قید ہے۔ بیانیے میں بتایا گیا کہ مذکورہ امریکی جاسوس نے روس میں جو نام اختیار کیا ہوا تھا اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ پال وہیلم ہے۔
.......
/169