28 دسمبر 2018 - 14:47
نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم و دہشت گردی کے ذریعہ دبانا ممکن نہیں: آئی ایس او پاکستان

آئی ایس او کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ یمن میں ہزاروں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر ،یمن اور فلسطین جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملک کے گوش و کنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت حمایت مظلومین جہاں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا کشمیر یمن اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف استعماری و استکباری طاغتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی ۔لاہو کے علاقے اسلام پورہ اور موچی گیٹ میں جمعہ کے اجتماعات میں مظلومین کی داد رسی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں مرد بچے خواتین اور بوڑھے بھی شامل تھے مظاہرین نے بھارت امریکہ اور آل سعود مخالف نعرے بھی لگائے ۔لاڑکانہ ،بلتستان،فیصل آباد،سرگودھا،ڈی جی خان ،بہاولپور،کراچی،ملتان،راولپنڈی،لاہور،پشاور سمیت ملک کے تمام شہروں میں احتجاج کیا گیا
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی مظلوم ہوگا، ہم اسکی حمایت کریں گے اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین، افغانستان، شام،یمن بحرین، عراق سمیت کئی ممالک میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا جا رہا ہے، دنیا میں جتنی بھی آزادی کی تحریکیں ہیں، انکے خلاف عالم استعمار متحد ہوچکا ہے، امریکہ اور اس کے حواریوں کو امت مسلمہ کی سیاسی بیداری پسند نہیں مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی نظام نافذ کرنا بھارتی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے۔ نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم و دہشت گردی کے ذریعہ دبانا ممکن نہیں۔بھارتی فوج نے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں شدت پیدا کر دی۔ ایک ہفتہ میں 30سے زائد کشمیری شہید کئے گئے، دنیا خاموش تماشائی نہ بنے۔ یہ وقت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے رہنماﺅں نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارتی فوج نے کشمیر میں آپریشن آل آﺅٹ کے نام پر بدترین ظلم و دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی سے پورے خطہ کے حالات تبدیل ہوں گے۔ شہداءکی قربانیوں کے نتیجہ میں تحریک آزادی عروج پر پہنچ چکی۔ بھارت زیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ بھارت کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لیکن بین الاقوامی دنیا اندھی ہو چکی ہے۔اب تو کشمیر میں جنازوں پر فائرنگ ہو رہی ہے۔پیلٹ گن اور کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود کشمیری نظریہ پاکستان سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
آئی ایس او کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ یمن میں ہزاروں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر ،یمن اور فلسطین جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے دو ایسے مسائل ہیں، جو عالمی برادری کے جانبدارانہ رویئے کے باعث دن بہ دن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں صرف فلسطین و کشمیر ہی نہیں بلکہ شام، افغانستان، یمن، پاکستان، جہاں بھی سامراجی طاقتوں یا ان کے ایجنٹوں کا موقع ملتا ہے، مسلم آبادیوں میں سامراجی اور غاصب طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں کشمیریوں کی ایک پوری نسل، آزادی کی جدوجہد پہ قربان ہوچکی ہے۔ جدید دنیا کو جن مسائل کا سامنا ہے، مسئلہ کشمیر و فلسطین بھی ان میں سے ایک ہے اب وقت ہے کہ پوری امت مسلمہ یکجان ہو کر یمن، فلسطین و کشمیر کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرے اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق میں بات کرنے پر مجبور کرے۔موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کی صدی ہے ی یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے اتحادی داعش اور آل سعود مشرق وسطی ،شام اور یمن میں ناکام ہوئے ہیں مریکہ کی مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر پالیسی اور ظالموں کا چہرہ یمن سمیت شام میں بے نقاب ہوا مقررین کا کہنا تھا کہ یمن کے مظلومین نے اپنے خون سے اپنی مٹی کا دفاع کیا اور شکست کا داغ آل سعود کے ماتھے پر لگاجو کبھی نہیں دھلے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲