اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا، شمالی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب کے انتخابات آج شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوئے، اجلاس میں خصوصی طور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، شمالی پنجاب کے منتخب صدر علامہ سبطین سبزواری، جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت ووٹ کی اہلیت رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔ صوبائی کونسل کے اجلاس کے موقع پر انتخاب کے ذریعے ایس یو سی پنجاب کے سابق قائمقام صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کو جنوبی پنجاب کا پہلا صوبائی صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا۔ نومنتخب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے اپنے خطاب میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام رہنمائوں، علمائے کرام اور تنظیمی ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل میں تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
.......
/169