20 دسمبر 2018 - 12:41
شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام: شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ

شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ پطرس مرجانہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ پطرس مرجانہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ شام نے گذشتہ آٹھ برسوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر خطے میں امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا ہدف خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا ہے امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ بھی اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

.......

/169