اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جب کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے۔
.......
/169