اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے انہیں مکمل آئینی حقوق دینا ہونگے ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے وفد کے ہمرا ہ ملاقات میں کیا انہوں نے کہ انسانی حقوق پاکستانی شہریوں کا آئینی حق ہے کس عمل سے بھی پاکستانی شہریوں کو اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے حقیقی پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کے سچے فرزند ہیں،گلگت بلتستان کے مسئلے پر جلد از جلد کوئی فیصلہ کرنا ہو گا یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور مذید دیر کرنا کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفادات میں درست نہیں ہوگا۔یہ مسئلہ تیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے
انہو ں نے مذید کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل ہونا ضروری ہے اس کے لئے سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اداروں اور انسانی حقوق کی وازرت کو بھر پور کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو کہ انسانی حقوق سے متعلق ہے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک مضبوط اور بااختیارکمیشن کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے یمن اور فلسطین سمیت امت مسلمہ کے تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے پاکستان کے مثبت اور موثر کردار پر توجہ دلوائی ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام وقت اور آئین کی سر بلندی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار کو سراہا اور ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے مسئلے پر سنجید ہ غورکر رہی ہے جلد ہی عوام گلگت بلتستان کو خوشخبری سنائیں گئے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ہم اس مسئلے کی جانب متوجہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ اب ختم ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲