4 دسمبر 2018 - 18:23
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

غرب اردن کے شہر طولکرم میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر طولکرم کے مغرب میں واقع الحی الغربی کے علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک بائیس سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
طولکرم کے علاقے پر غاصب صیہونی حکومت نے سن انّیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کیا اور سن ترانوے کے اوسلو معاہدے کے مطابق سن انیس سو چورانوے سے یہ شہر فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے اختیار میں قرار پایا۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید تیزی آ گئی ہے اور جارحیت کے نئے دور میں اب تک تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169