اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے مشہور و معروف سنی عالم دین اور "توحید اسلامی" کے سربراہ شیخ سعید شعبان (مرحوم) کے فرزند "ڈاکٹر معاذ سعید شعبان" نے ایک وٹسپ گروپ پر لکھا:
تہران میں منعقدہ "وحدت اسلامی کانفرنس" کے شرکاء، رہبر انقلاب اسلامی، [امام] سید علی خامنہ ای کی ملاقات کو جانے کے لئے گاڑیوں میں بیٹھ رہے تھے۔ ان میں سے ہر ایک کو اس کے نام کا ایک کارڈ دیا گیا تھا کیونکہ کارڈ کے سوا اس ملاقات کے لئے جانا ممکن نہیں تھا؛ اور یہ سیدالقائد حفظہ اللہ کی حفاظت کے لئے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے مطابق تھا۔
ملاقات کے امور کے نگران ایرانی بھائی نے نہایت مشفقانہ انداز سے کہا: کیا آپ سب کو کارڈ مل چکے ہیں؟ اور معلوم ہوا کہ سب کو کارڈ مل چکے ہیں سوائے حماس کے راہنما جناب استاد اسامہ حمدان کے؛ چنانچہ ایرانی بھائی حمدان کی طرف آگے بڑھا اور کہا:
"آقائے حمدان! آپ حماس ہیں، آپ کے لئے کارڈ کی ضرورت نہیں ہے، آپ وی آئی پی ہیں"۔
"شیعہ اسلامی جمہوریہ" "سنی مزاحمتی تحریکوں" کو اس نگاہ سے دیکھتی ہے اور وحدت اسلامی اس طرح سے اپنا چہرہ نمایاں کرتی ہے؛ وہی وحدت اسلامی جس کی بنیاد امام خمینی (قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ) نے رکھی ہے۔
امید ہے کہ اللہ تعالی مذہبی تعصب کی نفسیاتی الجھنوں میں مبتلا افراد کو شفا عطا فرمائے، اور جاہلیت کے متعصبانہ افکار کے حاملوں کو ہدایت دے یا پھر وہ اپنے غصے سے مر کھب جائیں، خواہ وہ سنی ہوں خواہ شیعہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲