20 نومبر 2018 - 17:52
کابل میں عید میلاد النبی (ص) کے جلسے میں دھماکے سے 50 افراد شہید اور 83 زخمی + تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 83 زخمی ہوگئے۔ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں علماء کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار نے علماء کانفرنس کے دوران خودکش دھماکا کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میدلاد النبی (ص) کے جلسے میں وہابی دہشت گردوں کے خونی حملے میں 50 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد شہید اور 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبی (ص) کی تقریب میں ہوا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔

وزارت صحت نے 50 افراد کے جاں بحق اور 83 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے میلاد النبی کے جلسے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔

دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال

عینی  شاہدین کے مطابق تقریب میں ایک ہزار افراد موجود تھے۔ اسے حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والا بدترین حملہ قرار دیا جارہا ہے اور تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169