20 نومبر 2018 - 09:54
بڑے عرصے بعد امریکی سفیر پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے امریکی سفیر پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔ امریکی صدر نے پاکستان پر اسامہ بن لادن کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پیسے وصول کرکے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا لہذا پاکستان کی امداد بند کی جائےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169