11 نومبر 2018 - 09:30
ترکی کو ایران پراقتصادی پابندیوں میں تجارت کے لیے 25 فیصد چھوٹ

ترکی کے وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں میں ترکی کو 25 فی صد چھوٹ دی گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر توانائی فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے ایران پر امریکی پابندیوں سے استنثیٰ کے لیے تہران کے ساتھ تجارت کے لیے 25 فی صد چھوٹ حاصل کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایران سے سالانہ 30 لاکھ ٹن تیل خرید سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں دونمیز کا کہنا تھا کہ توبراش ریفانری کو بند کرنے کے بعد اس کے متبادل کی تلاش جاری ہے تاکہ تیل کی منڈی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کاکہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کے حوالے سے قریبا انہیں 25 فیصد تک امریکہ نے چھوٹی دی ہے تاہم انقرہ کی طرف سے اصل چھوٹ کی وضاحت نہیں کی گئی۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں ترک وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے اگلے 5 سے 6 سال تک قدرتی گیس خرید سکے گا۔

.......

/169