اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: ترک ذرائع نے ترکی کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد کیمسٹ احمد عبد العزیز اورٹوکزیکالوجسٹ خالد یحییٰ الزہرانی پرمشتمل ٹیم یعنی زہریلی اشیاء اور کیمیائی اشیا کے دو ماہرین کو استنبول میں اپنے قونصلیٹ میں بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں خاشقجی کے قتل کے موجود ثبوت مٹا دیں۔ ادھر خاشقجی کے دو بیٹوں نے سعودی عرب کے حکام سے اپنے باپ کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169