2 نومبر 2018 - 18:16
گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت

گورنر پنجاب چودھری سرور نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نامور دینی رہنما تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مولاناسمیع الحق نامور دینی رہنما تھے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نامور دینی رہنما تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مولانا سمیع الحق کے لواحقین کو میت راولپنڈی سے اکوڑہ خٹک لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نامعلوم حملہ آور نے گھر گھس کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169