اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر اور سپاہ کے سابق سربراہ جنرل صفوی نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔
جنرل یحیی صفوی نے اقتصادی میدان میں امریکی صدر کی یکطرفہ پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا خارج ہونا بھی شکست سے دوچار ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس وقت ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے اور دشمن ایران کی پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی انتھک کوشش کررہا ہے۔
.......
/169