8 اکتوبر 2018 - 09:59
بغداد میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں ۔ ایک دھماکہ بغداد کے جنوب میں ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ بغداد کے شمال میں ایک اور دھماکے میں بھی ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا.

.......

/169