3 اکتوبر 2018 - 18:31
غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ طریقے سے ۲۱ فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں قابض صہیونی فوج نے ۲۱ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو تلاشی کے دوران ۲۱ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کاروائیوں کے دوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ اس دوران سڑکوں پر صہیونی فوج گشت کرتی رہی۔

قابض فوج نے شمالی شہر میں دیر الغصون کے مقام پر تلاشی کے دران ادھم ابو عیسیٰ کو حراست میں لیا۔ جنین میں عنزہ کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کا فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ قابض صہیونی حکام نے ۶۵۰۰ فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲