اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی، سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ایران، پاکستان کا سب سے زیادہ اہم پڑوسی ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور مذاکرات کی مزید مضبوطی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
ایران کے جنوبی شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے حملوں سے ایران میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم میں مزید مضبوطی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور نسل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ ہر لحاظ سے وہ قابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169