اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس، روس، برطانیہ ،چين اور جرمنی کے وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ یورپی یونین، روس اور چين نے واضح طور پر ایران اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرکے عالمی سطح پر امریکہ کو تنہا کردیا ہے۔اس اجلاس کے اختتام پر ایران اور گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے عزم کا اظءار کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169