23 ستمبر 2018 - 12:15
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی اہواز میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے ایران کے شہر اہواز میں وہابی تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے ایران کے شہر اہواز میں وہابی تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت، ایرانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کل اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے 29 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ۔

.......

/169