اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے کل اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے 29 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی سطح پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169