اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایران کے شہر اہواز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔روسی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور روس کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169