14 ستمبر 2018 - 20:45
ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کا ہدف چہلم سید الشہداء(ع) کی عظیم الشان ریلی ہے

بصرہ میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کا اصلی ہدف چہلم سید الشہداء(ع) کے موقع پر شیعیان اہل بیت(ع) کی عظٰم الشان ریلی ہے دشمن اس حملے کے ذریعے ثابت کرنا چاہتا ہے کہ عراق میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کردے اور عراق میں چہلم سید الشہداء(ع) کے موقع پر عظیم الشان ریلی کے انعقاد کے لئے فضا کو خراب کردے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکومت صدام کے سقوط کے بعد خطے کے ممالک کیلئے ایران اور عراق کے تعلقات تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بھی عراق سے بہت زیادہ تعاون کیا اور دہشت گردوں کو اس ملک سے نکال باہر کیا لیکن کچھ عرصے سے دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ایران اور عراق کے درمیان خلیج ایجاد کرے اور دشمن نے اس کیلئے طرح طرح کی سازشوں کا آغاز کردیا ہے۔

بصرہ میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ بھی دشمنوں کی انہیں سازشوں کا شاخسانہ ہے اور اس حملے کا مقصد چہلم سید الشہداء(ع) کے موقع پر شیعیان اہل بیت(ع) کی عظیم الشان ریلی کو ہدف بنانا ہے۔

.......

/169