اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شام کے صوبے حماہ اور طرطوس کے علاقوں میں موجود شامی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر دیا۔
شام کے ایٹمی میزائل سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارا بنا دیا جبکہ اسرائیل کے پانچ میزائل حماہ کے مضافاتی علاقے وادی العیون میں منہدم کر دئے گئے۔
مصیاف ہسپتال کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وادی العیون علاقے میں کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اہلکار شہید اور ۴ زخمی ہوئے ہیں جبکہ طرطوس کے علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں ۸ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب النشرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں تکفیری دہشت گردوں کو مدد بہم پہنچا رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام پر ۲۰۲ بار فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں اس نے شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق ان حملوں میں ۸۰۰ بموں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق شام میں اسرائیل اور سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کا آپسی تعاون جاری ہے۔
خیال رہے کہ شامی فوج اور مزاحمتی محاذ نے شام نے دھشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے آخری فوجی آپریش کا آغاز کر گزشتہ روز کر دیا جس کے بعد اسرائیل نے اپنے پروردہ دھشتگردوں پر نابودی سے بچانے کے لیے شام پر میزائل حملہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲