26 اگست 2018 - 12:35
البرادعی کی فلسطین کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید

عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔
البرادعی نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی 200 ملین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی امریکہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطینی کے بارے میں امریکہ کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل سعود جزیرۃ العرب میں اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت پر انحصار کرتے ہیں ۔

.....

/169