اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ٹویٹر پر سعودی عرب کے سرگرم افراد نے سعودی مبلغ ’سلیمان الدویش‘ کی قید خانے میں موت کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، سلیمان الدویش کہ جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے سعودی قید خانے میں مورد تشدد قرار پا رہے تھے آج جانبحق ہو گئے۔
اس رپورٹ میں ان کے قتل کی تفصیلات بیان نہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اس سعودی مبلغ کی شخصیت کے احترام کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
’الدویش‘ محمد بن نائف کی وزارت داخلہ کے دوران ان کے قریبی افراد میں شمار ہوتے تھے جو سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم سے عقوبت خانے میں بند کر دئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲