اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شانگھای جمعیت اسلامی کے سربراہ موسی جین ہونک وے نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو عالم اسلام کا مشترکہ مطالبہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے خطے میں پائدار امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔
اس نے کہا کہ مسلمانوں کو روزہ مرہ کے امور کے ساتھ روحی اور نفسانی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کے بارے میں زيادہ سے زیادہ آشنا ہونا چآہیے اور عالم اسلام کو درپش چيلنجوں کے بارے میں بھی آگاہ رہنا چاہیے۔
شانگھائ مسجد کے امام جماعت نےمسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چین کے تمام آئمہ جماعات کو اتحاد کے فروغ کے سلسلے میں تجویز پیش کی ہے۔
شانگھائی جمعیت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہم چین اور ایران کے ذرائع ابلاغ کے درمیان باہمی تعاون کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
.......
/169