2 اگست 2018 - 11:27
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

دونوں رہنماوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی بھی مذمت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری شجاعت حسین کو پرویز الہیٰ سمیت دیگر قاف لیگ کے ممبران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور محسن شہریار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری شجاعت حسین کو عام انتخابات میں پرویز الٰہی سمیت دیگر قاف لیگ کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169