اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی وزارت تجارت کی ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین ونے شرما نے کہا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور ایران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے باوجود ایران کی چابہار بندرگاہ میں ہندوستان اور ایران کے بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔
ہندوستانی عہدیدار نے چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے تعلق سے ہندوستان کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے سبھی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
اس سے پہلے ہندوستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی کہا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان چابہار بندرگاہ میں اپنے اقتصادی پروگراموں کو شروع کردے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲