اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، عبرانی ٹی وی چینل ۷ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ) کے ذریعے منظور کردہ قانون “یہودی ریاست” کے بعد دنیا بھر سے یہودیوں کا ایک بار پھر اسرائیل ہجرت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس، روس، ارجنٹائن اور برازیل سے کثیر تعداد میں یہودی ہجرت کر کے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ کے ذریعے منظورہ کردہ نسل پرستانہ قانون ” اسرائیل یہودی ریاست” کی بنا پر فلسطین کی تمام سرزمینیں یہودیوں سے متعلق ہوں گی اور عرب فلسطینیوں کو اس سرزمین سے نکال باہر کیا جائے گا جبکہ دنیا کے کسی کونے سے بھی یہودی، اسرائیل ہجرت کرنے کے مجاز ہوں گے۔


