22 جولائی 2018 - 17:11
اسلامی تعاون تنظیم کو مسجد الاقصی کی حمایت کے بارے فوری اقدام کرنا چاہیے

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونی یہودیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اورمسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کو روکنے اور مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔

.......

/169