18 جولائی 2018 - 11:00
ایران کی یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں مسلمان سیاسی شخصیات کے اعلامیہ کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں تین ماہ جنگ بندی کے سلسلے میں مسلمان سیاسی شخصیات کے اعلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام نے یمن میں تین ماہ کی جنگ بندی کے سلسلے میں مسلمان سیاسی شخصیات کے اعلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کسی بھی صورت ميں جائز نہیں ہے اور یمن جنگ بند کرنے کے سلسلے میں ایران مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسلمان سیاسی شخصیات کی طرف سے ذمہ داری کے احساس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران نے یمن میں قومی حکومت کی تشکیل کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169