اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے آج لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ملتان کا دورہ مختصر کر دیا اور وہ آج شام ہی لاہورروانہ ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےتمام ممبران کو بھی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو رزداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپوربھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169