اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دو پہلوانوں' محمدرضا قیاسی اور امیرحسین زارع' نے 80 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں کروشیا میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.
ایران کے دو کھیلاڑیوں 'محمدرضا قیاسی اور امیرحسین زارع' پیر کے روز کروشیا کے دارالحکومت زگریب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے.
محمدرضا قیاسی نے 80 کلوگرام کے زمرے میں پہلے، دوسرے، تیسرے اور سیمی فائنل کے مرحلوں میں بالترتیب منگولیا، امریکہ، جرمنی اور آذربائیجان کے حریفوں کو 9-2، 10- 0، 12- 0، 6-1 کے ساتھ شکست دے دی.
دوسرے ایرانی کھیلاڑی' امیرحسین زارع' نے بھی 110 کلوگرام کے کیٹگیری میں پہلے، تیسرے اور سیمی فائنل کے مرحلوں میں چین، بلغاریہ اور آذربائیجان کے حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا.
تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں کا فائنل مرحلہ آج بروز منگل منعقد ہوگا جس میں ایران کے کھیلاڑی 'قیاسی اور زارع' ترتیب میں روسی اور امریکی حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲