28 جون 2018 - 16:47
شام؛ صوبہ درعا میں شامی فوج کے ہاتھوں دھشتگردوں کی شکست

شام کے صوبے درعا میں شامی فوج کی کارروائی میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کو جانی نقصان کے علاوہ بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج کے ایک ذریعے نے شامی فوج کی کارروائی میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے فوجی سازوسامان منجملہ بکتر بند گاڑیوں اور راکٹ لانچروں کو تباہ کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے خودکش کار بم دھماکے کو بھی ناکام بنا دیا۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جبہت النصرہ گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

شامی فوج کو یہ کامیابی ایسے وقت ملی کہ دہشت گرد گروہ  شام کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو امریکہ سمیت بعض مغربی اور عرب نیز علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲