اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت امریکہ نے انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کو بیس لاکھ ڈالر بجٹ فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بدھ کے روز اس بجٹ کو منقطع کر دیا۔بتایا گیاہے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی سے متعلق کانفرنس میں اقوام متحدہ کے اس دفتر کے روسی سربراہ کی موجودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکی حکام کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کا یہ دفتر، گذشتہ ایک سال سے جب سے یہ قائم ہوا ہے اس کی سرگرمیوں میں امریکی مرضی کی تبدیلیوں کے حوالے سے ٹرمپ کی جانب سے اصرار کی بنا پر ایک تنازعے کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔امریکی صدر نے حال ہی میں غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علیحدگی کا بھی اعلان کردیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲