23 جون 2018 - 09:04
رہبر انقلاب اسلامی کا معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام حسینی کے اہلخانہ، پسماندگان ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: قومی ٹی وی پر ان کے اخلاقی اور سبق آموز دروس ، پارلیمنٹ ، مسجد اور منبر پر ان کی مخلصانہ ,اسلامی اور عوامی خدمات مرحوم کے درخشاں کارنامے میں شامل ہیں ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے اہلخانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169