اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : قطری حکومت نے کہا کہ قطر کے خلاف سعودی عرب اور امارات کے محاصر کو ایک سال گزرگیا ہے اور ان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 8 کی شق 251/ 60 کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ اخبار الوطن کے مطابق قطر کی قومی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکز میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کی طرف سے قطری عوام کے حقوق کی خلاف ورزی آشکار ہے اور اس نے قطری حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل سے رجوع کرے کیونکہ سعودی عرب اور امارات کے قطری عوام کے خلاف بعض اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169