6 جون 2018 - 22:27
ایران میں جاسوسی کے لیے تل ابیب میں فارسی زبان کا اسکول قائم + تصاویر

مغربی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایران میں جاسوسی کی غرض سے اپنے نوجوانوں کو فارسی زبان سیکھانے کے لیے ہائر اسکینڈری اسکول قائم کر رکھا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست ایران میں جاسوسی کی غرض سے اپنے نوجوانوں کو فارسی زبان اور ایرانی تاریخ و ثقافت سے آشنا کر رہی ہے تاکہ وہ ایران میں رہ کر وہاں کی اندرونی اطلاعت اسرائیل کو منتقل کر سکیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کو ایران سے ہمیشہ خطرہ لاحق ہے جس کی بنا پر اسرائیل اس کوشش میں ہے کہ ایران کے اندرونی حالات سے بخوبی آگاہ ہو اس غرض کے تحت اسرائیل نے تل ابیب میں ایک ایسا ہائر اسکینڈری اسکول قائم کیا ہے جس میں وہ اپنے نوجوانوں کو ایرانی زبان، ان کا کلچر اور ان کی تاریخ سے آشنا کیا جاتا ہے۔

رائٹرز نے مزید لکھا ہے کہ اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو مستقبل میں جاسوسی کے لیے ایران بھیجا جائے گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے شناخت نہیں کروائی جائے گی اور انہیں خفیہ رکھا جائے گا۔

اس ہائر اسکینڈری اسکول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے فارغ التحصیل بچے اسرائیلی کے انٹیلی جنس ادارے میں کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو فارسی زبان سیکھانے کی خبر دی تھی۔


۔۔۔۔۔۔۔

/169