اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم ناصر الملک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ، علی ظفر وزیر قانون جب کہ عبداللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ واضح رہے کہ یکم جون کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد ناصر الملک نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔
.......
/169