اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اہل سنت کے علماء اور دانشوروں کے ساتھ ایک ملاقات میںکہا کہ آج ہمیشہ سے زیادہ باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی یکجہتی کے ذریعے عالم اسلام کے اعلیٰ مقاصد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمارے ملک میں مختلف قوموں اور ادیان کے پیروکاروں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم ہوگئی۔
صدر روحانی نے کہا کہ آج سب دیکھ رہے ہیں کہ مظلوم فلسطینی قوم اور علاقے کے مسلمان سنگین مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اور بعض ممالک میں عوام دہشتگرد گروہوں کی سازشوں کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے امریکہ کے غلط اقدام کے مقابلے میں دنیا کے تمام ممالک ایران کی حمایت کررہے ہیں اور ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے باعث امریکہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج امریکہ بھی ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے کوئی بہانہ نہیں رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے وعدوں پر قائم اور عالمی برادری کے قوانین کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دنیا میں تنہا کرکے اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169