20 مئی 2018 - 14:43
ایرانی سفیر: افغانستان میں بدامنی ایرانی مفادات کے خلاف ہے

افغانستان میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی ایرانی مفادات سے تضاد رکھتی ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: افغانستان میں بدامنی ایرانی مفادات کے خلاف ہے. یہ بات 'محمد رضا بہرامی' نے گزشتہ شام افغان ٹی وی چینل 'آریانا' کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کو‏ئی غیر ملکی طاقت، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑ سکتی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس انٹرویو میں ایران اور افغانستان کے درمیان باہمی تعلقات پر جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اثرات، افغان صوبے فراہ کی بدامنی میں ایران پر الزام لگانا، کابل میں امریکی افواج کی موجودگی، طالبان سے رابطہ اور افغانستان کے حوالے سے ایران کی پالیسیوں پر گفتگو کی گئی.

انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان باہمی تعلقات پر جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اثرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات کے باوجود ٹرمپ کی علیحدگی سے ان گہرے روابط پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے.

.......

/169