اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایک تحریک " ہم بھوکے نہیں کے نام سے " شروع کی ہے جس کامقصد متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی گئی افطار کی غذا کو ٹھکرانا اور مسترد کرنا ہے ۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سازش کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بے غیرت عرب حکمرانوں کی غذا اور افطاری کی ضرورت نہیں ہے ہم بھوکے نہیں ہیں۔ اس سے قبل بحرین اور امارات کے سفیروں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169