اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کے تسلسل پر زور دیا.
ظریف نے اس رابطے کے دوران جوہری معاہدے میں فریقین کی جانب سے ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ کے لئے لازمی ضمانت دینے پر زور دیا.
فریقین نےمنگل کے روز برسلز میں جرمنی، برطانوی اور فرانسیسی وزارئے خارجہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر منعقد ہونے والی نشست پر بات چیت کی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز برسلز میں اپنے جرمن، برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے.
ظریف اتوار اور پیر کے روز بیجنگ اور ماسکو میں اپنے چینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.
.......
/169