اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوالالمپور پولیس کے سربراہ مزلان لازم نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پروفیسر پر براہ راست فائرنگ کی، ملزمان نے مقتول پر 10 گولیاں فائر کیں جس میں سے 4 ان کے جسم میں پیوست ہوگئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ملائیشیا کے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کا تعلق ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے بتایا جارہا ہے جب کہ ملائیشیا میں فلسطینی سفیر کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان چہرے سے یورپی باشندے لگ رہے تھے۔
مقتول کے اہل خانہ نے بھی البطش کے قتل کا ذمہ دار موساد کو قرار دیا ہےاور ملائیشین حکومت سے مقتول کا جسد خاکی غزہ بھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲