21 اپریل 2018 - 15:24
 پی آئی اے کا اسلام آباد اور گلگت کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے اسلام آباد اور گلگت کے درمیان ایک ہفتے کے دوران چلائی جانے والے پروازوں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 14 کردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے اسلام آباد اور گلگت کے درمیان ایک ہفتے کے دوران چلائی جانے والے پروازوں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 14 کردی ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق رواں سال جون میں پی آئی اے کی ایک اور پرواز اس شیڈول میں شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169