17 اپریل 2018 - 18:50
ہادی کی عدن واپسی میں سعودی عرب اور امارات کا اختلاف اصلی رکاوٹ

یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے وزير خارجہ عبد الملک المخلافی نے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کو یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی کی عدن واپسی میں سب سے رکاوٹ قراردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے وزير خارجہ عبد الملک المخلافی نے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کو یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی کی عدن واپسی میں سب سے رکاوٹ قراردیا ہے۔
المخلافی نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان ہادی کی عدن واپسی کے سلسلے میں شدید اختلاف پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے مستعفی صدر ہادی عدن واپس نہیں لوٹ سکے ہیں۔
یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے نائب وزير اعظم اور وزیر داخلہ احمد المسیری نے بھی کہا ہے کہ ہادی اور امارات کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے جسےمذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔

.......

/169