5 اپریل 2018 - 16:50
سعودی ولیعہد: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلیوں کو زندگی بسر کرنے کا حق ہے

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے " ٹائم میگزین " کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے " ٹائم میگزین " کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ٹائم کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائيل اور سعودی عرب کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور ہم اقتصادی شعبہ سمیت بہت سے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو مشترکہ زندگی بسر کرنے کا حق ہے۔

.......

/169