4 اپریل 2018 - 13:02
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی صہیونی امریکی سازش: حماس

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو صیہونی امریکی سازش قرار دیا ہے جس کا مقصد اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات پر پردہ ڈالنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو قدس شریف اور جلاوطن فلسطینیوں کے ساتھ خیانت ہے جس کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔
حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ را‏ئے عامہ میں اپنے اثرو رسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اسرائیل کی جعلی حکومت کو قانونی جواز فراہم کرنے والی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان میں عالم اسلام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس گھناؤنی سازش کے مقابلے میں فلسطینی کاز کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلیوں کو بھی اپنی سرزمین پر علیحدہ وطن کے قیام کا حق حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲