27 مارچ 2018 - 17:43
صہیونی ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرنے میں سب سے آگے: کویت

کویت کے پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرنے میں دنیا کے تمام ملکوں سے آگے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، کویت کی مجلس امہ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل سمیت دیگر تمام عالمی اداروں کی طرف سے فلسطینیوں کے حق میں منظور کی جانے والی کسی قرارداد پر اسرائیل نے عمل درآمد نہیں کیا۔
جنیوا میں بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق الغانم نے کہا: اسرائیل سنہ 1948ء کے بعد سے فلسطین پر اپنا غاصبانہ قبضہ اور فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کو نہتا کرکے انہیں مارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم روکنے کے لیے پہلی قرارداد 1948ء میں پاس کی گئی۔ یہ قرارداد 194  کےعنوان سے مشہور ہوئی۔ لیکن اسرائیل نے اس پر عمل نہیں کیا۔ صہیونی ریاست 30 عالمی قراردادوں کو پامال کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے۔
کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیری کا ثبوت دیتے ہوئے فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی پلیٹ فارموں پر مدد کریں۔

................

242